وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، کہیں نہیں جا رہے، ذاتی حملوں پر مبنی مخصوص مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے،مادر پدر آزادی خطرناک ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے انتظامی امور، بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، کہیں نہیں جا رہے۔اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں اور فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کیاجائے ۔ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام حکومت کے بڑے اور کامیاب منصوبے ہیں، ان کے فوائد پرزیادہ سے زیادہ بات کی جائے۔
وزیراعظم نےذاتی حملوں پر مبنی مخصوص مہم پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسی مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے،مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔
Comments are closed.