دھاندلی کا الزام ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دئیے

‏پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔

اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی۔

‏این اے46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

Comments are closed.