نئےانتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظررکھنا پڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

  اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں، اقتدار کے لیے نہیں، نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں، ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے،ہمیں نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چئیر مین سینٹا کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر پر غور کیاگیا جبکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ، ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے۔ اقتدار کے لیے نہیں، نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں، ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے،ہمیں نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے۔
وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا مقصد عوامی مفاد نہیں، این آر او کا حصول ہے۔ پہلے دباو قبول کیا اورنہ آئندہ کروں گا۔اپوزیشن احتجاج کی سیاست سے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ کورکمیٹی اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں گورننس کی صورتحا پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی سے صوبے کے قیام کے لیے پاس قرارداد کاآئینی اور قانونی پہلووں کاجائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراطلاعات شبلی فراز اورمعاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کا انتخاب جیتیں گے۔

Comments are closed.