تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس، کم آمدن افراد کو پٹرول پرسبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال ،مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں کےحوالے سے غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کم آمدن والے افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کا پلان پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق کم آمدن والے افراد کو سبسڈائز ریٹ پر پٹرول دینے کا پلان آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو پیش کیا جائیگا،ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کیساتھ کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی دی جائے گی ۔ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیاء جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اوراحساس پروگرام کے دائرہ کار کو بھی بڑھارہی ہے۔

وزیراعظم نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

Comments are closed.