سینیٹ الیکشن : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹکٹ برقرار،نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ

  اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا بنی گالہ میں اجلاس ہوا۔ فیصل واوڈا کا ٹکٹ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے ٹکٹوں کے حوالے سے صوبائی تنظیموں کے اعتراضات پر غور  کیاگیا۔پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کر تے ہوئے فیصلہ کیا کہ وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا سینیٹ ٹکٹ برقرار رکھا جائے گا ۔اس حوالے سےوزیراعظم سندھ کی تنظیم کو آج شام اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب نجی اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لیکر خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں سینیٹ ٹکٹس کے حوالے سے بھی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

Comments are closed.