اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ا سکروٹنی کمیٹی کی سربمہررپورٹ چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجا کو موصول ہو گئی۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں رپورٹ کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا ان کیمرہ اجلاس جمعرات کو طلب کرلیاگیا۔
میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کی سربمہررپورٹ ان کی میز پرموجود ہے لیکن ا بھی تک خود نہیں دیکھی ، رپورٹ کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اسکندرسلطان راجا نے کہاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔الیکشن کمیشن کے پاس اتنا سٹاف نہیں کہ پورے الیکشن میں اپنے ریٹرننگ افسران تعینات کر سکے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق ان کیمرا جلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔
Comments are closed.