پی ٹی آئی منحرف اراکین کے ریفرنسز کی سماعت ، اراکین قومی اسمبلی کے جوابات جمع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ا ٹھارہ سے زائد منحرف راکین قومی اسمبلی نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ منگل تک دلائل مکمل کرلیں ۔ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کاکہناتھا کہ 14 مئی تک ‏فیصلہ ‏کرنا ہے۔

‏چیف الیکشن ‏کمشنرنے ریمارکس دئیے کہ ہمیں تو لگ رہا تھا کہ منحرف ‏ارکان کے وکلا مہلت مانگیں گے لیکن یہاں توتحریک انصاف نے ‏مہلت مانگ لی۔ ‏الیکشن کمیشن نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہاکہ منگل تک ہرصورت دلائل مکمل کریں تاکہ فیصلے ‏کیلئے وقت مل ‏سکے۔

 ‏ ‏پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کےخلاف ریفرنسز کی ماعت کےدوران وکیل ‏فیصل چودھری نےکہا کہ ‏عثمان بزدار کا استعفی متنازع ہے۔ نئے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے لیےمنحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے ووٹ ڈال ‏ دئیے ،یہ آرٹیکل 63 کی ‏خلاف ورزی کا تاریخی کیس ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل چوہدری اور ملیکہ بخاری نے کہاکہ منحرف اراکین نے ووٹ ڈال دیا تو اس کے بعد پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔‏‏منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے وکلا نے بھی جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی،کمیشن نے استدعا منظور کرتے ‏ہوئے مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.