اسلام آباد:تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو واپسی کے لیے سات دن کی مہلت دے دی ۔وزیر ا طلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت سپریم کورٹ کوریفرنس بھیج رہے ہیں،جہاں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں، وہاں نااہلی تاحیات تصور ہوگی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔وفاقی وزرا،لیگل ٹیم اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔۔ تحریک عدم اعتماد سےمتعلق امورکاجائزہ لیا گیا۔۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو عمران خان کی مقبولیت کا پتہ ہی نہیں تھا، وہ چند لوگوں کی باتوں میں آ کر یہ سمجھ بیٹھے کہ شاید عمران خان کی مقبولیت کم ہو گئی ہے،۔۔ہمارے سیاسی مخالفین کو ہوش آگیا ہے اور انہیں لگ پتہ گیا ہے۔۔پاکستان میں کل پرامن احتجاج کے لئے جو لوگ نکلے ہیں وہ پاکستان کے ہیرو ہیں۔۔ضمیر فروشوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، ہم نے انہیں سات دن دیئے ہیں وہ واپس آ سکتے ہیں۔۔۔صدر مملکت آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت ریفرنس بھیج رہے ہیں۔۔۔ ریفرنس میں دو سوالات اٹھائے جائیں گے۔۔سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، موجودہ چیف جسٹس پانچ رکنی بینچ کے سربراہ تھے۔۔ان فیصلے میں اصول طے کیے گئے ہیں جہاں نااہلی کا عرصے کا تعین نہیں وہاں نااہلی تاحیات تصور ہوگی۔۔۔ہمارے ارکان کے پاس موقع ہے کہ وہ واپس آجائیں۔۔۔اگر وہ واپس آجائیں تو ٹھیک ہے ورنہ نااہلی تاحیات ہوگی۔
حماد اظہر نے کہا کہ سازش تیار کرنے والوں کو معلوم نہیں تھا تحریک انصاف کا ورکر جاگ جائیگا۔۔۔بابر اعوان نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ قومی اسمبلی اجلاس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔
Comments are closed.