اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے۔ استعفے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کیے ہیں۔استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ انہیں 125 اراکین کے استعفے موصول ہوئےجن میں سے 2 اراکین کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی، اس لیے 123 اراکین کے استعفے قبول کرلیے گئے ہیں۔ این اے 12 سے منتخب رکن ا سمبلی پرنس محمد نواز اور این اے 47 سے جواد حسین کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے بھی ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی 123 اراکین کے استعفے منظور کرنے کی تصدیق کردی ہے، فرخ حبیب نے کہاہے کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دئیے تھے۔
Comments are closed.