اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت نے سری لنکن ہائی کمیشن جاکر سیالکوٹ واقعہ پرتعزیت کی ۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم سری لنکن منیجر کے قتل پر رنجیدہ ہے۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے کہاکہ حکومت پاکستان کی اب تک کی کارروائی سے مطمئن ہیں، واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
وفد کی قیادت جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے کی۔وفد نے کہا کہ سری لنکن مینجر کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دکھ کااظہار الفاظ میں ممکن نہیں، پوری قوم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان کی فوری کارروائی سے یقین ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین رہے ہیں، ان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی ۔
حکومت پاکستان نے فوری طور اعلی ٰسطح اقدامات کیے، حکومت کا متاثرہ فیملی اور ہمیں ،ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کا یقین دلایا تھا اور ہم دیکھ رہے کہ بڑی تعداد میں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا ریمانڈ لیا جا چکاہے ۔اس مخصوص واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ پی ٹی آئی وفد نے سری لنکن حکام کو یقین دلایا کہ اس جرم میں شامل ہر ایک شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ذمہ دران کو پاکستانی قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔
سری لنکن شہری کی میت سری لنکا روانہ
دوسری جانب سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے سری لنکن شہری کی میت سری لنکا روانہ کردی گئی ہے۔ سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کی گئی۔ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔
Comments are closed.