پرویزالہی ٰ کےغیر جمہوری ہتھکنڈے،پنجاب اسمبلی کی دیواروں،گیٹ پرخاردارتاریں لگا دیں

 لاہور: اپوزیشن ارکان اسپیکر پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پنجاب اسمبلی پہنچے تو پولیس نے اپوزیشن ارکان اسمبلی کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسمبلی کی دیواروں اور گیٹ پر خار دار تاروں کو ویلڈ کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اسمبلی کے داخلی راستوں پر تعینات کردی گئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اورواٹر کینن بھی پہنچ گئیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روکے جانے پر مسلم لیگ ن کے وفد سمیت اپوزیشن اراکین نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہی دھرنا دے دیا۔ اسمبلی اسٹاف نے عدم اعتماد کی تحریک وصول کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک دے دیں ہم جمع کروادیں گے۔ تاہم مسلم لیگی وفد نے کہا کہ ہم خود اندر جا کر تحریک جمع کروانا چاہتے ہیں، اندر کمرے میں بیٹھ کر وصول کی جائے۔

تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں، قرار اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے بھی آج شام پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

Comments are closed.