اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری،عبدالعلیم خان امیر ترین رکن نکلے

  اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔عبدالعلیم خان امیر ترین رکن صوبائی اسمبلی نکلے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 70 کروڑ سے زائدہے ۔حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر بھی ظاہر کیے ہیں جبکہ زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ہے ۔ میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے اوررکن اسمبلی حناء پرویز بٹ 9 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے جن کی مالیت ظاہر نہیں کی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ روپے سے زائد جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 ،2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

Comments are closed.