لاہور:پنجاب حکومت نے پیر 7 جون سے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا اعلان کیاہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی طرف سےنوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام اسکولز 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی طالب علم مسلسل دو روز اسکول نہیں آئے گا، ایک دن حاضر اور ایک دن چھٹی کرے گا، ایک وقت میں صرف 50 فیصد طلبا اسکول میں حاضر ہوں گے۔ ہفتے میں بچے صرف چار دن اسکول آئیں گے ۔نوٹی فکیشن میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ،متعلقہ حکام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔
اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھاکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لیے جائیں ۔ امتحانات دیئے بغیر کسی کو کوئی گریڈ نہیں ملے گا۔ امتحانات صرف اختیار ی مضامین کے ہوں گے ۔
Comments are closed.