اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر قائداعظم یونیورسٹی نے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیاہے کہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ وفاقی دار الحکومت کے کالجز کے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت کی جانب سے امتحانی سینٹرز کے بند ہونے کی وجہ سے امتحانات نہیں ہوسکیں گے۔ یہ فیصلہ طلبہ و طالبات کی صحت اور حفاظت کیلئے کیا گیا ہے، امتحانات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ان کلاسز کے سالانہ امتحانات 5 اکتوبر کو شروع ہورہے تھے لیکن 4 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کر کے امتحانات کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیاگیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق باقی امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق جاری رہیں گے۔
Comments are closed.