کوئنٹن ڈی کاک 10 ہزارانٹرنیشنل رنز بنا کر دنیا کےساتویں وکٹر کیپر بیٹسمین بن گئے

کوئنٹن ڈی کاک 10 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں اور جنوبی افریقہ کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ ڈی کاک نے اس میچ میں 120 رنزکی شاندار اننگز کھیلی اور ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ 28 سالہ ڈی کاک اب تک 229 انٹرنیشنل میچوں میں 41.70 کی اوسط سے 10092 رنز بنا چکے ہیں۔

جس میں 22 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا، بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر، بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اور زمبابوے کے اینڈی فلاور یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

Comments are closed.