ریڈیوپاکستان فیصل آباد کی تاریخی عمارت گرا دی جائے ،پنجاب حکومت کاحکم

 پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ ایجنسی حکومت پنجاب کی جانب سے ڈی گراؤنڈ میں قائم ریڈیوپاکستان فیصل آباد کی عمارت کو تجاوزات قراردیتے  ہوئے اسے  گرانے کے لئے سات دن کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ ایجنسی  کی جانب سے منیجر ریڈیواسٹیشن فیصل آبادکو جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ریڈیوپاکستان فیصل آباد کی عمارت کی ننانوے سالہ لیز ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے  کی روشنی میں  ریڈیو اسٹیشن انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ریڈیوپاکستان کی  ڈی  گراونڈ میں  قائم  تعمیرات کو سات  دن کے اند ختم کردیا جائے بصورت دیگر ریڈیو اسٹیشن کو  گرا دیا جائے گا اور اخراجات آپ سے وصول  کرنے کیساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی تاریخی عمارت کو گرانے کے لیے  جاری  نوٹس پر شہریوں نے شدید تحفظات کااظہار کرتے  ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت  پنجاب اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔

Comments are closed.