شدید بارش برسانے والا نیا سسٹم آج رات سے ملک میں داخل ہوگا، جس سے کئی شہروں میں بادلوں کے موسلا دھار برسنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں شدید بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں میانوالی ، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہا الدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔
حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نئے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے بعد بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ 5 سے 8 جولائی کےدوران ڈی جی خان، راجن پور ، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور ،کوٹ ادو، ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ شدید بارش برسنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.