عمران،مودی ایک ہی سکے کےدو رُخ،آزادکشمیر صوبہ نہیں بننے دیں گے، فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ قوم کو خبردار کر رہا ہوں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے اندر آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب کو متنازعہ بنا رہے ہیں، عمران خان اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوششوں کے خلاف بطور احتجاج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کا دہاندلی کے منصوبے کے خلاف ایک ہو جائیں، بال ٹیمپرنگ کے موجد کو سیاسی باریکیوں کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے کوئی سیاسی بات نہیں ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان باز نہ آیا تو بین الاقوامی سطح پر زمین تنگ کر دون گا ،ن لیگ تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کے خلاف الیکشن لڑے گی ، پاکستان کی وزارت خارجہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر کوئی اہم کام نہیں کر سکی ہے۔

Comments are closed.