وزیراعظم عمران خان نے موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو توسیع نہ دینے اور کسی کرکٹر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے، رمیز راجا پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
نیوز ڈپلومیسی کو انتہائی باوژوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پرانے ساتھی اور 92 ورلڈ کپ کے ہیرو رمیز راجہ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے،
موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے، احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کرسکے، وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان کا ویژن ایک تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچاسکتا ہے۔
رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں، بحیثیٹ کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں، وہ دنیا بھر کے کرکٹ سسٹمز کو بھی بہت اچھا سمجھتے ہیں، قومی ٹیم اور ملکی کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رمیز راجہ آئیڈیل ثابت ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.