رانا ثنا اللہ بیمار، آپریشن تھیٹرمیں تصویرسے افواہیں،ٹھیک ہوں، رانا ثنا اللہ

روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا،اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجائوں گا،میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں، وزیر داخلہ کا اسپتال سے آڈیو پیغام

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے اسپتال آیا تھا۔ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔
طبعیت کی خرابی سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے اسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاوں گا، میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی طبعیت خرابی کی خبروں اور اسپتال میں داخلے کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

Comments are closed.