کم عمر بچیوں کو رکشے میں بٹھا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا معمر شخص گرفتار

 راولپنڈی: کم عمر بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معمر شخص گرفتار، رکشہ ڈرائیور باریش ملزم عابد حسین افشاں کالونی میں سات سالہ بچی سے نازیبا حرکات کررہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ملزم بچیوں کو بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ملک میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

 پولیس حکام کاکہناہے کہ ایسے اشخاص کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا لیکن والدین بھی بچوں میں حوالے سے غفلت نہ برتیں۔ بچوں کو کبھی اکیلے باہر نہ بھیجیں اور مناسب انداز میں ایسے واقعات کے حوالے سے ان کی تربیت بھی کریں۔ بچوں کے معاملے میں اپنے علاوہ کسی تعلق دار یارشتہ دار پر بھی اعتبار نہ کریں۔

Comments are closed.