اسلام آباد: وزارت توانائی نے گردشی قرضے کی شکل میں حکومت کو درپیش بڑے چیلنج سے جان چھڑانے کیلئے نئی تجاویز تیار کر لیں۔
گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ حکومت کیلئے درد سر بن گیا ہے، پٹرولیم و گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں کے گردشی قرضے ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گئے ہیں، وزارت توانائی نے پٹرولیم لیوی میں سے 3سے 5روپے پی ایس او کو دینے کی تجویز تیارکی ہے۔
گردشی قرضے کے مکمل خاتمے کے لیے سکوک بانڈز جاری کرنے پر غور جاری ہے، جب کہ اوجی ڈی سی ایل ،پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کو سیلز ٹیکس ادائیگیوں میں رعایت دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق مختلف کمپنیوں کیلئے سیلز ٹیکس وصولی کے بعد ادائیگی کا ماڈل لانے، گیس کمپنیوں کو سرکاری اداروں اور دیگر شعبوں سے واجبات وصولی کے لئے مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں، گردشی قرضے کے مسئلے کو ترجیح نہ دینے سے نہ صرف ملک میں تیل وگیس کا بڑا بحران جنم لے سکتا ہے بلکہ پٹرولیم سیکٹر مفلوج ہونے کا اندیشہ ہے۔
Comments are closed.