لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کا ضمنی ریفرنس دائر کردیا ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کئے گئے ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر ملزموں مین احد چیمہ، بلال قدوائی، شاہد شفیق، منیر ضیا، کامران کیانی، چوہدری صادق، چوہدری شاہد محمود بھی شامل ہیں۔
ضمنی ریفرنس 3 فولڈرز اور 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل کی انکوائری 10 جنوری کو شروع کی گئی۔ باقاعدہ تحقیقات کا آغاز 4 مئی کو ہوا۔ کیس میں احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مرکزی ریفرنس پہلے ہی دائر ہے۔
Comments are closed.