ریکوڈک کیس،ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر پاکستانی اثاثے منجمندکرنے کی کارروائی شروع

برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر پاکستانی اثاثے منجمندکرنے کی کارروائی شروع کر دی۔ اٹارنی جنرل کاکہناہے کہ حکومت ہر قیمت پر پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

اٹارنی جنرل آفس سے جاری بیان کے مطابق ٹیتھیان کاپر کمپنی کی پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ حکم کے مطابق پاکستانی اداروں کے مختلف اثاثوں کو کیس کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے ۔اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کو سنے بغیر اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا، حکومت پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

 تنازعات کے حل کے لیے قائم بین الاقوامی سینٹر نے 12 جولائی 2019 کو پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، پاکستان نے جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا جسکے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیر ملکی بنک میں جمع کرانا تھے، مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی قومی اثاثے منجمند کرنے کی درخواست برٹش ورجن آئی لینڈ میں داخل کی ہے

Comments are closed.