دہشت گردوں کو کسی قیمت پر دوبارہ منظم نہیں ہونےدیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردوں کو کسی قیمت پر دوبارہ منظم نہیں ہونےدیں گے،ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کریں گے۔ قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے۔ محمد عمران کی رپورٹ

آر می چیف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں 247 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پرغورکیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایک طویل سفرطےکیاہے، ملک دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنائیں گے۔قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے ، دہشت گردوں کو کسی قیمت پر دوبارہ منظم نہیں ہونےدیں گے اور انکےسہولت کاروں کا بھی خاتمہ کریں گے۔ آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکوتربیتی امورمزیدمؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

Comments are closed.