بھارت جواب دے،معاملہ سادہ وضاحت سے حل نہیں ہوسکتا،پاکستان

 اسلام آباد: بھارتی میزائل پاکستانی سرزمین پر گرنے کا معاملہ ، پاکستان نے بھارت سے سوالوں کے جواب مانگ لیے ۔ دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بتایاجائے کیا واقعی میزائل مسلح افواج نے ہینڈل کیا تھا یا کوئی اور عناصر تھے ؟ حادثاتی طور پر چھوڑا گیا میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ اس طرح کے سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔عالمی برادری سے جوہری ماحول میں اس سنگین نوعیت کےواقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نےجاری بیان میں کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے واقعے کے اعلان اور وضاحت طلب کیے جانے تک بھارت نے انتظار کیوں کیا، اس طرح کے سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔بھارت کو حادثاتی میزائل لانچ اور اس واقعے کے خاص حالات کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرنی چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بھارت کو یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ حادثاتی طور پر چھوڑا گیا میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟بھارت میزائل کے حادثاتی لانچنگ کے بارے میں پاکستان کو فوری طور پر مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا۔پاکستان نے حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔

Comments are closed.