مارگلہ نیشنل پارک تجاوزات:اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیوی،ائیر فورس کے خلاف کارروائی کاحکم

اسلام آباد: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نیوی اور ائیر فورس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی پر عدالت کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے۔ کوئی  بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک نیوی اور ائیر فورس نے نیشنل پارک میں تجاوزات کیے ۔بتایاجائے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا ؟قانون کی خلاف ورزی پر عدالت کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے ۔چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کہاکہ ہم نے ایکشن نہیں لیا ،کیوں کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ؟ چیف جسٹس نے کہاکہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو حاصل اختیارات کے تحت مناسب ایکشن لے ،کیس کی مزید سماعت 27 اگست کو ہوگی ۔

  دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت کچی آبادی کے رہائشیوں کے لیےا سکیم کیوں شروع نہیں کرتی ؟ چند مخصوص لوگوں کوپلاٹ الاٹ ہوتے ہیں تو کچی آبادیوں کے مکینوں کو کیوں نہیں؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کو 25 اگست کو طلب کرلیا۔

Comments are closed.