ایف اے ٹی ایف، ایشیاء پیسفک گروپ نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیاء پیسفک گروپ نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ بھارت کی ہر چال ناکام ،پاکستان نے چالیس میں سے اکتیس اہداف حاصل کرلیے۔ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدگی سے کوشش کی اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسگ روکنے کے لیے عالمی معیار کے اقدامات کیے ہیں۔ حاصل 31 اہداف میں سے 21 پر پاکستان نے نہایت مختصر وقت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عملدرآمد کیا ہے ۔ ایشیاء پیسفک گروپ پاکستان کی کوششوں کوقدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے ۔

Comments are closed.