راولپنڈی :سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ،کمشنر راولپنڈی کے اہم انکشافات سامنے آگئے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مر ی میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کا کوئی سیٹ اپ موجود ہے اور نہ ہی کوئی افسر تعینات ۔ شہر میں پانچ ہزارگاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مری میں مختلف کیٹگریزکے 215 ہوٹل ہیں اور 24 ہزار سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔ شہر میں پانچ ہزار گاڑیوں کی پارکنگ بھی موجود ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے بتایاکہ سانحہ کے روزضلعی انتظامیہ اورٹرپل ون بریگیڈ سے رابطے میں تھا،مری میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ یا صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کوئی افسر تعینات نہیں ۔کسی بھی ایمرجنسی میں ضلعی انتظامیہ آپریشنز کرتی ہے، تین سال کے دوران مری میں پانچ اسسٹنٹ کمشنر زتبدیل کئے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے مری میں نئی تعمیرات پر عائد پابندی ختم کی جس کے بعد تین سال میں میونسپل کارپوریشن مری نے 167 جبکہ تحصیل کونسل مری نے 477 عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی۔میونسپل کارپوریشن مری نے تین سال میں 31 غیر قانونی تعمیرات گرائیں اور58 کیخلاف مقدمات درج کئے جبکہ گرین بیلٹس اور لینڈ اسکیپ پر تعمیرات کی پابندی برقرارہے۔
Comments are closed.