قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج،عسکری قیادت کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پراعتماد میں لے گی

 اسلام آباد:قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج دن 3 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی ۔

 اجلاس کے لیے تحری انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

 عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان پارلیمانی کمیٹی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر بھی اعتماد لیں گے۔ شرکاء کو افغانستان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ عسکری قیادت اراکین کے سوالوں کے جواب بھی دے گی۔

Comments are closed.