قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 10 بجے طلب،تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی چھ نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے متحدہ اپوزیشن نے بھی اجلاس طلب کرلیا۔ اپوزیشن کا نئے قائد ایوان کے انتخابات کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔حکمت عملی طے کرنے کیلئے متحدہ اپوزیشن نے بھی اجلاس طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے چھ نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں جبکہ نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے متحدہ اپوزیشن نے اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ساڑھے نو بجے طلب کرلیا، مریم نواز بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے،اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی ۔اپوزیشن نے سپلیمنٹری ایجنڈا بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات میں سپلیمنٹری ایجنڈے کو کارروائی کا حصہ بنانے کا کہا جائے گا،سپلیمنٹری ایجنڈے کے تحت عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی اسی اجلاس میں ہوگا۔

Comments are closed.