کورونا کی نئی لہر،دوران پرواز،پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم پرپابندی

  اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے ا ضافہ ہونے لگا۔ این سی او سی نے دوران پرواز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز میں اضافے،ایس او پیز پر عملدر آمد اور مجوزہ نئی پابندیوں کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیاگیا۔دوران پر واز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں ایس او پیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔

این سی اوسی اجلاس میں صوبوں خصوصا سندھ میں کورونا کی نئی لہر پر تشویش کا اظہا رکیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت سے رابطوں کو بڑھایا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ 17 جنوری سے دوران پرواز ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا کہا گیاہے ۔17 جنوری کو کورونا کے پھیلاو کے حوالے سے خصوصی اجلاس بھی ہوگا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

Comments are closed.