اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ملاقات کی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے جلد بازی میں محسن بیگ کے حوالے سے حکم جاری کیا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کوئی میڈیا سے ہو یا کسی اور شعبہ سے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایاکہ ایڈیشنل سیشن جج نے محسن بیگ کے حوالے سے جلد بازی میں حکم جاری کیا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکارکو زخمی کیا، آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیں۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ جب ہم نے محسن بیگ کو پیش کردیا تھا تو عدالت کا آبزرویشن دینا قانونی طور پر درست نہیں تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ،کوئی میڈیا سے ہو یا کسی اور شعبہ سے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف ذرائع سے ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہورہا ہے اور حکومت کے اچھے کاموں کو بھی غلط انداز میں پیش کیا جا رہاہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے وزیر اعظم کو نور مقدم اور اسامہ ستی قتل کیس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
حکومت کا محسن بیگ کیس میں جج کے خلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ
دوسری جانب ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے محسن بیگ کیس میں فیصلہ دینے والے جج کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف شکایت آئندہ ایک سے دو روز میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی ، ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ لکھتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیا۔
Comments are closed.