اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلا یاجارہا ہے، آخری گیند تک کھیلیں گے، جو بھی سیاسی نتائج آئیں پی ٹی آئی کبھی بھی اداروں کے خلاف نہیں جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان سے سینئیرصحافیوں کی ملاقات کی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلا یاجارہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے سیاسی کھیل میں آخری اوور میں نمبر گیم سامنے آئے گی، آخری گیند تک کھیلیں گے اورضمیر فروشی کو پاکستان سے ختم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اتحادیوں سے مسلسل رابطہ ہے ،کتنے منحرف ارکان ہیں یہ تو آخری روز ہی پتہ چلے گا ، پارلیمنٹ کے اندردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔حکومت میں رہ کر 20 یا 25 ارب روپے سے لوگوں کا ضمیر خریدنا مشکل کام نہیں ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں،مسلم لیگ نون جلسوں میں سیکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے لیکن جو بھی سیاسی نتائج آئیں پی ٹی آئی کبھی بھی اداروں کے خلاف نہیں جائے گی۔ الیکشن وقت پر ہوں یا پہلے ،پی ٹی آئی تیار ہے۔ ایک سوال پر وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ پنجاب میں کرپشن کی خبروں کے کسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ۔
Comments are closed.