اسلام آباد:اٹارنی جنرل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا، شہباز شریف کو کہاگیاہے کہ بطور ضامن دس دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، بصورت دیگرآپ کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
خط میں شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ آپ نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تحریری ضمانت دی تھی لیکن اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ آپ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قبل آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔خط میں شہباز شریف سے لاہور ہائیکورٹ کو دی گئی تحریری ضمانت پر عملدرآمدکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو چار ہفتے کیلئےملک سےباہرجانے کی اجازت دی تھی۔ آپ نےعدالت میں نوازشریف کوواپس لانے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی ۔ آپ نےرجسٹرارکوتسلسل سےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کراناتھی لیکن ریکارڈ کے مطابق آپ نے میڈیکل رپورٹ کے نام پر آٹھ دستاویز جمع کرائیں اور آخری رپورٹ بھی 8جولائی2021 کو جمع کرائی ۔میڈیا فوٹیجز کے مطابق بظاہر نوازشریف کی صحت بالکل ٹھیک معلوم ہوتی ہے۔
اٹارنی جنرل نے خط میں مزید کہا ہے کہ خط ملنےکے بعد 10دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں بصورت دیگر وفاقی کابینہ کی 11 جنوری 2022 کی ہدایات کی روشنی میں آپ کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
Comments are closed.