سپریم جوڈیشل کونسل کاجسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی جاری رکھنےکا فیصلہ،شوزکاز نوٹس جاری

  اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوسری بار نوٹس جاری کر دیا۔ شو کاز نوٹس کا فیصلہ چار، ایک کے تناسب سے آیا ہےجبکہ گزشتہ  فیصلہ  تین ،دو سے آیاتھا۔ جسٹس مظاہر نقوی  سے  چودہ روز  میں   جواب طلب کرلیا گیاہے ۔جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف درخواست دائرکر دی  گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شکایت کنندہ اور جسٹس مظاہر نقوی کے دلائل کابغور جائزہ لینے بعد شواہد کی روشنی میں انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی کو شو کاز نوٹس کا فیصلہ چار، ایک کے تناسب سے آیا ہےجبکہ گزشتہ نوٹس تین ،دو سے آیاتھا۔جسٹس اعجاز الااحسن نے شو کاز نوٹس جاری کرنے کی مخالفت کی ہے جبکہ جسٹس امیر بھٹی نے اس مرتبہ شو کاز نوٹس کے حق میں ووٹ دیا۔ سپریم  جوڈیشل کونسل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس اعجاز الااحسن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر خان بھٹی اور  چیف  جسٹس  بلوچستان  ہائیکورٹ جسٹس نعیم افغان پر مشتمل ہے ۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور جج سپریم کورٹ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاہور میں آمدن سے زیادہ مہنگی جائیدادیں خریدی ہیں ،لہذا سپریم جوڈیشل کونسل انہیں فروخت کرنے کا حکم دے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔

Comments are closed.