ملک بھرمیں شدید گرمی، نواب شاہ میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی ،نواب شاہ میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کےدوران بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ،آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موہینجوداڑو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ڈی جی خان میں 49،سبی 48 ،لاہور 46 ،اسلام آباد 43، کراچی 42 جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 41ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کاکہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی تاہم 14 مئی رات سے 17 مئی کے دوران گرمی میں قدرے کمی واقع ہو گی ۔

اس دوران شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام اور رات کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ 18 مئی سے ملک کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ درجہ حرارت بڑھے ہوگا۔ ۔ شدید گرمی کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Comments are closed.