غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، وادی کشمیر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں بھارتی فوج تعینات کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ فوجیوں اور پیراملٹری فورسز اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وادی میں مزید ناکے،چوکیاں اور بنکر قائم کئے گئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر کے تقریباً تمام علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سرینگر کے علاقوں ٹی آر سی کراسنگ، لال چوک، جہانگیر چوک ، مولانا آزاد روڈ ، بمنہ، پارمپورہ ، بائی پاس اوروادی کے دیگر اہم قصبوں میں بھارتی فوجی اور پیراملٹری فورسزکے اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں اورمسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں۔
دریں اثناء بھارتی فوج نے آج مسلسل آٹھویں روز بھی سرنکوٹ ، مینڈھر، تھنہ منڈی کے قصبوں اور پونچھ اور راجوری اضلاع کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
Comments are closed.