ساہیوال: انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملزمان کو پیش کرنے میں مشکلات درپیش ہیں،پندرہ روز کا ریمانڈ دیا جائے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے استدعا منظورکرلی، ملزمان کو پندرہ روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Comments are closed.