سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی مسترد، متاثرین کا عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے ورثا سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے بلاوے پر اسلام آباد چلے گئے۔

مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے دھمکیاں ملنے سے متعلق وکیل کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ ساہیوال کے بعد دھمکیوں سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

ذیشان کے اہلخانہ نے بھی جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اظہار عدم اطمینان کیا اور عدالتی کمیشن بنانے یا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

Comments are closed.