پاکستان کو سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر موصول ہوگئے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کراچی: سعودی عرب ںے مزید 1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کردیے، امداد کی تیسری قسط جنوری میں ملنے کا امکان ہے۔ مشکل وقت میں دوست ملک سعودی عرب نے مزید 1 ارب ڈالرکی قسط پاکستان کو دے دی گئی، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا تھا، دوست ملک وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے رقم منتقل کررہا ہے

اور جنوری میں مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے جائیں گے، رقم ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ذخاءر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 14 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب کے علاوہ چین اور آئی ایم ایف سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے، اگر یہ رقوم بھی پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے تو معاشی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔

Comments are closed.