سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ چار جنوری کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ کا حصہ ہیں ۔ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی ہے۔صدر پاکستان نے ڈاکٹر عارف علویٰ نے وزیر اعظم کی تجویز پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دی تھی ۔ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 122 چھ میں ترمیم پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔
ریفرنس میں کہاگیاہے کہ سینٹ الیکشن میں خفیہ بیلٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے جس سے سینٹ الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں ۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہونے سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی، وفاقی کابینہ نے 15 دسمبر کو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائےلینے کی منظوری دی تھی جس کے بعد 23 دسمبرکو ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیاگیاتھا۔
Comments are closed.