اسلام آباد:سپریم کورٹ نےوزیراعظم ترقیاتی فنڈزکیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ نےوزیراعظم کیخلاف ایک مقدمہ دائرکررکھاہے، جسٹس فائزعیسیٰ کووزیراعظم سےمتعلق مقدمات نہ سنیں۔ فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ۔
پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ نےوزیراعظم کیخلاف ایک مقدمہ دائرکررکھاہے،انصاف کےتقاضوں اورغیرجانبداری کےپیش نظر جسٹس قاضی فائز عیسی ٰوزیراعظم سے متعلق مقدمات نہ سنیں۔وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےجوابات کےبعدمزیدکارروائی کی گنجائش نہیں۔ وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتیں ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی نفی کر چکی ہیں ۔
دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نےعدالت اور اٹارنی جنرل کوبعض دستاویزات دیں جو جسٹس فائزعیسیٰ کو واٹس ایپ پرنامعلوم ذرائع سے ملیں۔ دستاویزات کےدرست ہونےکا خودجسٹس فائزعیسیٰ کو بھی علم نہیں تھا،اٹارنی جنرل نےدستاویزات درست نہ ہونےکااعتراض کیا۔
Comments are closed.