اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا۔ پانچ صفحات پرمشتمل فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریر کیا۔عدالت نےکہا ہے کہ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فراراختیار نہیں کرسکتا۔
سپریم کورٹ نے میڈیکل کے طلباء کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دائر اپیلیں خارج کر دیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھاگیاہے ۔اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے، نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں،ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں،کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
Comments are closed.