اسلام آباد:سپریم کور ٹ کا تحریری حکمنامہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کا عمل غیر قانونی اورغیر موثر قراردے دیا۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ گرفتاری کے عمل سے عدالت کا تقدس بھی پامال ہوا۔ نیب وارنٹ پر گرفتاری سے عمران خان کا انصاف تک رسائی کا حق مجروح ہوا۔
سپیرم کورٹ نے کہاہے کہ عمران خان کو کل ہر صورت 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیاجائے ،القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات میں عدالت کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہوگا،فیصلہ عمران خان کے کل عدالت میں پیش ہونے تک موثر ہوگا،عمران کیساتھ 10 افراد گیسٹ ہاوس میں رہ سکیں گے ،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی پٹیشن پر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھیں،
Comments are closed.