اسلام آباد: ملک میں صاف ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد،،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے کیونکہ ان کے زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر مضبوط ہو رہاہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔جہلم، گجرانوالہ اور ضلع راولپنڈی میں نشستوں کی تقسیم میں عدم توازن دیکھا گیا۔ کمیشن کا طرز عمل عام انتخابات کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دے دہاہے ۔ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دئیے جائیں۔کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ کو کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان بار کونسل نے جلد آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کا مقصد ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کاانعقاد یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے ، ان کی نگرانی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے۔
Comments are closed.