شیخوپورہ سے  آئی اسکول بس اسلام آباد میں حادثے کا شکار، خاتون ٹیچر جانبحق ،14 زخمی

اسلام آباد:شیخوپورہ سے اسلام آباد تفریح کے لیے آئے اسکول کے بچے افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، ،بچوں کی بس شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ بارہ بچے اور دو خواتین ٹیچرز زخمی ہو گئیں۔ پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں زیر علاج دو زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے 

امریکن گرائمر اسکول شیخوپورہ کے بچے سیروتفریح کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے تھے کہ بس حا دثے کا شکارہوگئی۔ جاں بحق لڑکی ٹیچر کی شناخت22 سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمی بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال تک ہیں جبکہ بس میں 59 افراد سوار تھے جن میں 19 بچے ، 22 بچیاں اور 13 ٹیچرز شامل ہیں۔ عینی شائد کے مطابق حادثہ بچوں کے گاڑی میں سوار ہوتے وقت پیش آیا۔

اس وقت پولی کلینک میں 5، پمز ہسپتال میں 8 اور راولپنڈی سینٹرل ہسپتال میں 1 زخمی زیر علاج ہے ۔ دوسری جانب کوسٹرڈرائیور محمد ریاض موقع سے فرار ہو گیا تھاجو تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

Comments are closed.