کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے بند تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولے جائیں، صوبوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کر دیا۔ وفاق نے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکول کب کھلیں گے اس کا حتمی فیصلہ 4 جنوری کو ہونےو الے اجلاس میں کیا جائے گا۔
صوبوں کی جانب سے کہا گیاہے پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری اسکولز ، دوسرے مرحلے میں 4 فروری کو مڈل اور اسکینڈری اسکولز جبکہ تیسرے مرحلے میں یونیورسٹیاں کھولی جائیں۔وفاقی وزارت تعلیم نے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوگی ۔ کانفرنس میں وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں ہی تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.