سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میرعلی سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد صفی اللہ نومبر 2020ء میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے انجینئرز اور فروری 2021 میں غیرسرکاری تنظیم کی چار خواتین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
Comments are closed.