راولپنڈی : دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ، پاک فوج کے چار جوان وطن پر قربان ہوگئے۔ دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتا ر کرلیاگیا۔
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک اور میرعلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز،کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کوگرفتارکرلیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں ہلاک دہشت گردوں میں زیب عرف ذاکر اور دانیال شامل ہیں ۔ دہشتگردو ں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے میرعلی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا ء میں حوالدارمنور،سپاہی ذکااللہ،سپاہی فرحان اورسپاہی شہروز شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،بزدل دشمن کا ایک متحد اور بہادر قوم سے مقابلہ ہے جو ہر مشکل میں ثابت قدم رہی۔
Comments are closed.